ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی : سابق وزیراعلیٰ سدرامیا کی آمد پر کانگریس لیڈران اور طلبا کی طرف سے پرتپاک استقبال

سرسی : سابق وزیراعلیٰ سدرامیا کی آمد پر کانگریس لیڈران اور طلبا کی طرف سے پرتپاک استقبال

Thu, 26 May 2022 19:42:08    S.O. News Service

سرسی  :26؍مئی  (ایس اؤ نیوز)سابق وزیر اعلیٰ اور ودھان سبھا میں حزب مخالف لیڈر سدرامیا نجی پروگرام میں شرکت کی غرض سے سرسی پہنچے تو انہیں کانگریس لیڈران اور کالج کے طلبا نے پرتپاک استقبال کرتےہوئےخیر مقدم کیا۔

سدرامیا ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرسی ایم ای ایس ڈگری کالج کے ہیلی پیڈ پر اترے تو کانگریس لیڈر رویندرنائک اور سابق یوتھ کانگریس صدر پردیپ شٹی نے میسور کا پیٹھا ، سپاری کا ہار اور شال پہناتے ہوئے ان کا  اعزاز کے ساتھ استقبال کیا تو وہیں پر موجود ایم ای ایس ڈگری کالج کے طلبا و طالبات نے ہیلی پیڈ کی طرف دوڑکر ان کو اپنے گھیرے میں لیا اور ان کے ساتھ فوٹو اور سیلفی لینا شروع کیا۔ اس موقع پر سدرامیا نے طلبا کے ساتھ غیر رسمی طورپر تعلیم کے موضوع پر گفتگو کی۔


Share: